مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16519
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص انصار سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا ، اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ، یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اور وہ حسن الحدیث ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔