مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ مُعَاوِيَةُ ، فَسَأَلَهُمْ عَنْ حَدِيثِهِمْ فَقَالُوا : لَنَا فِي حَدِيثِ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : أَلَا أَزِيدَكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى قَالَ مِثْلَهُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ وہ انصار کے کچھ افراد کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے ، اسی دوران سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس تشریف لائے ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے ان کی بات چیت کے بارے میں دریافت کیا تو ان لوگوں نے بتایا کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے ، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تم لوگوں کو مزید ایک حدیث نہ سناؤں ؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے ، تو ان لوگوں نے کہا: جی ہاں ! اے امیر المؤمنین ! تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص انصار سے محبت رکھے گا ، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا ، اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : اس کی مانند روایت منقول ہے امام طبرانی نے
یہ روایت معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔