مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ . باب: نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1647
وَلِأَبِي بَكْرَةَ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ . يَابْنَ آدَمَ لَا يَطْلُبْنَكَ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ " . ¤ وَفِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، معجم کبیر ہی میں ، یہ روایت منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے ، وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے ، تو اے آدم کی اولاد ! اللہ تعالیٰ اپنی پناہ کے حوالے سے ، تم سے حساب نہ لے “ اس کی سند میں کلام کی گنجائش ہے ۔