مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ . باب: صحابہ کرام کے بارے میں ، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16436
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : أَوْصِنِي . فَقَالَ : أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ ، وَإِيَّاكَ وَذِكْرُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا سَبَقَ لَهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: مجھے کوئی تلقین کیجئے ، تو انہوں نے فرمایا : میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں ، اور تم اللہ کے رسول کے اصحاب کا ذکر کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا ، کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ اُن کے لئے کیا چیز سبقت لے جا چکی ہے ؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔