مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ . باب: صحابہ کرام کے بارے میں ، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16427
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ قَالَ : تَأْمُرُونِي بِسَبِّ أَصْحَابِي ، بَلْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ ، وَغَفَرَ لَهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم لوگ مجھے یہ کہہ رہے ہوں کہ میں اپنے ساتھیوں کو برا کہوں ، بلکہ اللہ تعالیٰ ان پر رحمت نازل کرے اور ان کی مغفرت کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔