حدیث نمبر: 16417
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي ، وَطُوبَى لِمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي ، طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فَزَالَتِ الدُّلْسَةُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کے لئے مبارکباد ہے ، جس نے میری زیارت کی ہو ، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے ، جس نے اس کی زیارت کی ہو ، جس نے میری زیارت کی ہو ، اُن لوگوں کے لئے مبارکباد ہے اور اچھا انجام ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے ، اس نے سماع کی صراحت کی ہے ، تو تدلیس زائل ہو جاتی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16417
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح