مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْهَارِهِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اصحاب اور آپ کے سسرالی عزیزوں کے بارے میں جو منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : لَمَّا حَضَرَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَفَاةُ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوْصِنَا . قَالَ : " أُوصِيكُمْ بِالسَّابِقِينَ الْأَوَّلِينَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ، وَبِأَبْنَائِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ ، إِلَّا تَفْعَلُوهُ لَا يُقْبَلُ مِنْكُمْ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " أُوصِيكُمْ بِالسَّابِقِينَ الْأَوَّلِينَ ، وَبِأَبْنَائِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ ، وَبِأَبْنَائِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ " . وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا ، تو لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمیں تلقین کر دیں ، تو آپ نے فرمایا : میں تمہیں ابتداء میں ہجرت کرنے والے ، سبقت لے جانے والے مہاجرین اُن کے بعد ان کے بیٹوں کے بارے میں تلقین کرتا ہوں ، اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تمہاری کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” میں تمہیں سبقت لے جانے والے پہلے لوگوں اور ان کے بعد ، ان کے بیٹوں اور ان کے بعد ان کے بیٹوں اور ان کے بعد ان کے بیٹوں کے بارے میں تلقین کرتا ہوں ۔ “ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔