مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْهَارِهِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اصحاب اور آپ کے سسرالی عزیزوں کے بارے میں جو منقول ہے
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي وَصِيَّتِهِ : وَأَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا يَوْمًا : إِنْ أَبْنَاءَنَا خَيْرٌ مِنَّا ، وُلِدُوا فِي الْإِسْلَامِ ، وَلَمْ يُشْرِكُوا وَقَدْ أَشْرَكْنَا ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " نَحْنُ خَيْرٌ مِنْ أَبْنَاءِنَا ، وَبَنُونَا خَيْرٌ مِنْ أَبْنَائِهِمْ ، وَأَبْنَاءُ بَنِينَا خَيْرٌ مِنْ أَبْنَاءِ أَبْنَائِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَرْمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤یزید بن عمیرہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنی وصیت میں مجھے یہ بات بتائی : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے ایک دن یہ کہا: ہمارے بچے ہم سے بہتر ہیں ، کیونکہ وہ زمانہ اسلام میں پیدا ہوئے ہیں انہوں نے کبھی شرک نہیں کیا اور ہم تو پہلے شرک کیا کرتے تھے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” ہم اپنے بچوں سے زیادہ بہتر ہیں ، اور ہمارے بچے ان کے بچوں سے زیادہ بہتر ہیں ، اور ہمارے بچوں کے بچے اُن کے بچوں سے زیادہ بہتر ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن عمران جرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔