حدیث نمبر: 16360
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ زَمَنَ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَمَانِينَ ، وَوُلِدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِ سِنِينَ ، أَوْ خَمْسِ سِنِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عامر بن ربیعہ کا انتقال ، ولید بن عبدالملک کے زمانے میں 87 ہجری میں ہوا تھا ، سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں پیدا ہوئے تھے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا ، تو اس وقت ان کی عمر چار یا شاید پانچ سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16360
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف