مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16352
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفِ بْنِ وَهْبِ بْنِ جُمَحٍ ، أُمُّهُ : أُنَيْسَةُ بِنْتُ مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ جُمَحٍ ، يُكَنَّى أَبَا وَهْبٍ ، أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَأَجَّلَهُ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ ، وَشَهِدَ حُنَيْنًا وَهُوَ مُشْرِكٌ ، ثُمَّ أَسْلَمَ بَعْدَ ذَلِكَ ، تُوُفِّيَ فِي مَقْتَلِ عُثْمَانَ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ بن امیہ بن خلف بن وہب بن جمح ، ان کی والدہ کا نام انیسہ بنت معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح ہے ، ان صحابی کی کنیت ابووہب ہے ، یہ فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چار ماہ کی مہلت دی تھی ، انہوں نے غزوہ حنین میں شرکت کی تھی ، اس وقت یہ مشرک تھے ، پھر اس کے بعد یہ مسلمان ہو گئے ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے آس پاس ان کا انتقال ہوا تھا ۔