حدیث نمبر: 16342
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَوَّلَ مَا بَعَثَ إِلَى الْكُوفَةِ أَبَا عُبَيْدَةَ الثَّقَفِيَّ : أَبَا الْمُخْتَارِ فَقُتِلَ ، فَبَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ، ثُمَّ نَزَعَهُ ، ثُمَّ بَعَثَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ ، ثُمَّ بَعَثَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ قُتِلَ عُمَرُ . ¤ فَلَمَّا وَلِيَ عُثْمَانُ بَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ إِلَى الْكُوفَةِ ، فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ ، ثُمَّ بَعَثَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ ، وَبَعَثَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ ، وَبَعَثَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ ، ثُمَّ قُتِلَ عُثْمَانُ فَكَانَتِ الْفِتْنَةُ . ¤ ثُمَّ كَانَ أَوَّلُ مَنْ أَمَّرَهُ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْكُوفَةِ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ ، ثُمَّ بَعَثَ زِيَادَ بْنَ أَبِيهِ ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ ، فَبَعَثَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ ، فَمَكَثَ ثَلَاثَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ ، ثُمَّ بَعَثَ النُّعْمَانَ [ بْنَ بَشِيرٍ ، فَمَكَثَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ ، ثُمَّ هَلَكَ مُعَاوِيَةُ وَكَانَتْ الْفِتْنَةُ ، ثُمَّ كَانَ أَمْرُ مُسِلْمِ بْنِ عَقِيلٍ ] وَأَصْحَابِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ ، وَوُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

امام شعبی بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی طرف جب پہلی مہم روانہ کی تھی ، اس میں سیدنا عبیداللہ ثقفی ابومختار رضی اللہ عنہ کو بھیجا تھا ، وہ شہید ہو گئے ، پھر انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ وہاں پانچ سال ٹھہرے رہے ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال ٹھہرے رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال وہاں ٹھہرے رہے ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کوفہ بھیجا ، وہ ایک سال وہاں رہے ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہوں نے ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا ، پھر انہوں نے وہاں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ ایک سال وہاں گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور پھر فتنہ شروع ہو گیا ۔
جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کا آغاز ہوا ، تو انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو کوفہ گورنر مقرر کیا ، وہ نو سال تک اس عہدے پر فائز رہے ، پھر ان کا انتقال ہو گیا ، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کیا ، وہ چار سال رہا پھر وہ مر گیا ، پھر انہوں نے سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ تین سال تک گورنر رہے ، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، پھر انہوں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، وہ چار ماہ تک گورنر رہے ، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ، اور فتنہ آ گیا ، پھر سیدنا مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کا واقعہ پیش آیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16342
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/20)»