مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16315
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ - يُكَنَّى أَبَا خَالِدٍ - سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ ، وَقَائِلٌ يَقُولُ : سَنَةَ ثَمَانٍ ، وَسِنُّهُ عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ ، عَاشَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ سِتِّينَ وَفِي الْإِسْلَامِ سِتِّينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ ، جن کی کنیت ابوخالد تھی ، ان کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا ، بعض نے یہ بات بیان کی ہے : 58 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 120 سال تھی وہ 60 سال زمانہ جاہلیت میں زندہ رہے تھے اور 60 سال زمانہ اسلام میں زندہ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔