مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16305
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : هَلَكَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 74 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے : اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ کذاب ہے ۔