مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16304
- قَالَ : وَحَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى سَرِيرِهِ بُرْدًا ، وَصَلَّى عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ وَالِي الْمَدِينَةِ ، وَمَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ ، وَيُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، وَكَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
وہ بیان کرتے ہیں : خارجہ بن حارث نے مجھے یہ بات بتائی ہے : میں نے ان کی چارپائی پر ایک چادر دیکھی ، ابان بن عثمان نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، جو اس وقت مدینہ منورہ کا گورنر تھا ، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ( 4 ) ( 9 ) سال کی عمر میں ہوا تھا ، اُن کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی ، اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔