مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16262
- وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ : عُجَيْرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى ، سَكَنَ مَكَّةَ ، وَرَوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدِيثًا ، وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
امام محمد بن اسماعیل بخاری بیان کرتے ہیں : سیدنا عجیر بن یزید بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہ ، انہوں نے مکہ میں رہائش اختیار کی تھی انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے ، لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے وہ حدیث ذکر نہیں کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔