مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16243
- وَقَالَ : حَاطِبُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ جُمَحٍ ، هَاجَرَ هُوَ وَامْرَأَتُهُ : فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُجَلِّلِ ، وَمَعَهُمَا ابْنَاهُمَا : الْحَارِثُ وَمُحَمَّدٌ ابْنَا حَاطِبٍ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ بن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمع ، انہوں نے اور ان کی اہلیہ سیدہ فاطمہ بنت مجلل رضی اللہ عنہا نے ، اور ان دونوں کے ساتھ ، ان کے دو بیٹوں حارث اور محمد نے ہجرت کی تھی ، یہ دونوں سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں ۔