مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ . باب: نماز کی فرضیت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ مِنْ أُمَّتِهِ : " اكْفُلُوا لِي بِسِتٍّ أَكْفُلْ لَكُمْ بِالْجَنَّةِ " . قُلْتُ : مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الصَّلَاةُ ، وَالزَّكَاةُ ، وَالْأَمَانَةُ ، وَالْفَرْجُ ، وَالْبَطْنُ ، وَاللِّسَانُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . قُلْتُ : وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آس پاس موجود اپنی امت کے افراد سے فرمایا : تم لوگ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو ! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ، راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نماز ، زکوۃ ، امانت ، شرمگاہ ، پیٹ اور زبان ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ یہ فرماتے ہیں : یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے ، ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کی سند حسن ہے ۔