مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي ثُمَامَةَ بْنِ أَثَالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أَثَالٍ أَسْلَمَ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْطَلِقَ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ فَيَغْتَسِلُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ صَاحِبِكُمْ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " قَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ صَاحِبِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَفِيهِ خِلَافٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ میں جا کر وہاں غسل کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔