حدیث نمبر: 16165
عَنْ سَعِيدٍ - يَعْنِي ابْنَ تَمِيمٍ - قَالَ : قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيْنَ بَنُوكَ ؟ " . قُلْتُ : هَا هُمْ أُولَاءِ . قَالَ : " فَائْتِنِي بِهِمْ " . قَالَ : فَأَتَيْتُ أَهْلِي فَأَلْبَسْتُهُمْ قُمُصًا بَيْضَاءَ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِهِمْ ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُمْ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ ، وَالضَّلَالَةِ ، وَالْفَقْرِ ، الَّذِي يُصِيبُ بَنِي آدَمَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا : تمہارے بچے کہاں ہیں ؟ میں نے عرض کی : وہ یہاں ہیں ، وہ ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم انہیں میرے پاس لے کر آؤ ! راوی کہتے ہیں : میں اپنی بیوی کے پاس آیا ، میں نے ان بچوں کو سفید لباس پہنایا ، پھر میں انہیں لے کر آیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! میں انہیں کفر ، گمراہی اور غربت کے حوالے سے ، جو بنی آدم کو لاحق ہوتے ہیں ، اُن کے حوالے سے ان کو تیری پناہ سے میں دیتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16165
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5492)»