مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَارُودِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت جارود رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16152
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ أَهْلُ الْبَحْرَيْنِ وَقَدِمَ الْجَارُودُ وَافِدًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ بِهِ فَقَرَّبَهُ وَأَدْنَاهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زَرْبِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب اہل بحرین آئے ، تو سیدنا جارود رضی اللہ عنہ وافد کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آمد پر خوش ہوئے ، آپ نے انہیں اپنے قریب اور پاس کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زربی بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔