مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16151
عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ قَالَ : قَالَ مُعَاوِيَةُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ : إِنَّكَ مِنْ قُدَمَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفُقَهَائِهِمْ ، فَإِذَا صَلَّيْتَ وَدَخَلْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فِي النَّاسِ ، فَحَدِّثْهُمْ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي مَوَاضِعِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوراشد حبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدیم اصحاب میں سے اور صاحب علم اصحاب میں سے ایک ہیں ، جب آپ نماز ادا کر لیں ، تو آپ میرے خیمے میں تشریف لائیں اور پھر لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر وہ احادیث بیان کریں جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے متعلقہ مقامات پر گزر چکی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔