حدیث نمبر: 16148
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : صَلَّى الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ بِالنَّاسِ فِي سَفَرٍ وَبَيْنَ يَدَيْهِ سُتْرَةٌ ، فَمَرَّتْ حَمِيرٌ بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ ، فَأَعَادَ بِهِمُ الصَّلَاةَ ، فَقَالُوا : أَرَادَ أَنْ يَصْنَعَ كَمَا صَنَعَ الْوَلِيدُ [ بْنَ عُقْبَةَ ] ; إِذْ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ الصَّلَاةَ أَرْبَعًا . ¤ قَالَ : ثُمَّ قَالَ : أَزِيدُكُمْ ، فَلَحِقْتُ الْحَكَمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَوَقَفَ حَتَّى تَلَاحَقَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : إِنِّي أَعَدْتُ بِكُمُ الصَّلَاةَ مِنْ أَجْلِ الْحَمِيرِ الَّتِي مَرَّتْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ ، فَضَرَبْتُمُونِي مَثَلًا لِابْنِ أَبِي مُعَيْطٍ ، وَإِنِّي أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُحْسِنَ سِيرَتَكُمْ ، وَيُحْسِنَ بَلَاغَكُمْ ، وَأَنْ يَنْصُرَكُمْ عَلَى عَدُوِّكُمْ ، وَأَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ، فَمَضَوْا ، فَلَمْ يَرَوْا فِي وَجْهِهِمْ ذَلِكَ إِلَّا مَا يُسِرُّونَ بِهِ ، فَلَمَّا أَنْ فَرَغُوا مَاتَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نے سفر کے دوران لوگوں کو نماز پڑھائی ، ان کے سامنے سترہ موجود تھا ، ان کے ساتھیوں کے آگے سے گدھا گزرا ، تو انہوں نے ان لوگوں کو نماز دوبارہ پڑھائی ، لوگوں نے کہا: یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ یہ اس طرح کریں جس طرح ولید بن عقبہ نے کیا تھا کہ جب اس نے صبح کی نماز میں اپنے ساتھیوں کو چار رکعات پڑھا دیں تھیں ، پھر اس نے کہا: تھا : میں تمہیں مزید بھی پڑھاؤں گا ، راوی کہتے ہیں : میں سیدنا حکم رضی اللہ عنہ سے جا کر ملا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو وہ ٹھہر گئے یہاں تک کہ لوگ ان کے پاس آ گئے ، تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے گدھوں کی وجہ سے تمہیں نماز دوبارہ پڑھائی تھی ، جو تمہارے آگے سے گزرے تھے اور تم لوگوں نے مجھے مثال دیتے ہوئے ابن ابومعیط کے ساتھ ملا دیا ہے ، میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہاری سیرت کو عمدہ کرے ، تمہارے بلاغ کو عمدہ کرے اور تمہارے دشمن کے خلاف تمہاری مدد کرے اور میرے اور تمہارے درمیان علیحدگی کروا دے ، پھر وہ لوگ روانہ ہو گئے ، پھر انہوں نے آگے جا کر وہی صورت حال دیکھی کہ جس سے وہ خوش ہوتے ، یہاں تک کہ جب وہ اس جنگ سے فارغ ہوئے ، تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16148
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3151)»