مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَدْلُوكٍ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16146
عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الشَّعْثَاءِ وَقُطْبَةَ مَوْلَاتِهَا : أَنَّهُمَا رَأَتَا مَدْلُوكًا أَبَا سُفْيَانَ ، فَسَمِعَتَاهُ يَقُولُ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ مَوْلَايَ فَأَسْلَمْتُ . قَالَتْ أُمَيَّةُ : فَرَأَيْتُ مَا مَسَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْوَدَ ، وَقَدِ ابْيَضَّ مَا سِوَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
امیہ بنت ابوشعثاء اور ان کی مالکن قطبہ بیان کرتی ہیں : ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے اور ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں اپنے موالی کے ساتھ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے اسلام قبول کر لیا ۔ امیہ نامی خاتون کہتی ہیں : میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جگہ پر ہاتھ پھیرا تھا ، وہ والے بال سیاہ تھے ، حالانکہ ان کے علاوہ بال سفید ہو چکے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔