حدیث نمبر: 1613
وَعَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ ، الْإِسْلَامُ سَهْمٌ وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ " . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ وَأَحَادِيثُ أُخَرُ فِي الْإِيمَانِ ، وَحَدِيثُ حُذَيْفَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اسلام کے آٹھ حصے ہیں ، اسلام ( یعنی ایمان کا زبانی اقرار ) ایک حصہ ہے ، نماز ایک حصہ ہے “ ۔ اس سے پہلے یہ حدیث مکمل گزر چکی ہے ، اور دیگر احادیث بھی ایمان سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1613
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن