مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَبِي عَطِيَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوعطیہ رضی اللہ عنہ کا بیان
عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ الْبَكْرِيِّ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ : انْطَلَقَ بِي أَهْلِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي . ¤ قَالَ : فَرَأَيْتُ أَبَا عَطِيَّةَ أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، وَكَانَتْ قَدْ أَتَتْ عَلَيْهِ مِائَةُ سَنَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوعطیہ بکری رضی اللہ عنہ جو بکر بن وائل سے تعلق رکھتے ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : میرے اہل خانہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے ، میں کمسن لڑکا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوعطیہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہ اُن کے سر کے اور داڑھی کے بال سیاہ تھے ، حالانکہ ان کی عمر ایک سو سال کے لگ بھگ ہو چکی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔