مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أُمَامَةَ ، وَاسْمُهُ صَدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے ان کا نام حضرت صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ ہے
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَاهِلَةَ ، فَأَتَيْتُهُمْ وَهُمْ عَلَى الطَّعَامِ ، فَرَحَّبُوا بِي وَأَكْرَمُونِي ، وَقَالُوا : تَعَالَ فَكُلْ ، فَقُلْتُ : إِنِّي جِئْتُ لِأَنْهَاكُمْ عَنْ هَذَا الطَّعَامِ ، وَأَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْتُكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِهِ ، فَكَذَّبُونِي وَزَبَرُونِي ، [ فَانْطَلَقْتُ ] وَأَنَا جَائِعٌ ظَمْآنُ قَدْ بَرَانِي جَهْدٌ شَدِيدٌ ، فَنِمْتُ فَأُتِيتُ فِي مَنَامِي بِشَرْبَةِ لَبَنٍ ، فَشَرِبْتُ وَرُوِيتُ وَعَظُمَ بَطْنِي ، فَقَالَ الْقَوْمُ : أَتَاكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَافِكُمْ وَسَرَاتِكُمْ فَرَدَدْتُمُوهُ ! ، اذْهَبُوا إِلَيْهِ وَأَطْعِمُوهُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ مَا يَشْتَهِي ، فَأَتَوْنِي بِالطَّعَامِ وَالشَّرَابِ ، فَقُلْتُ : لَا حَاجَةَ [ لِي ] فِي طَعَامِكُمْ وَشَرَابِكُمْ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَطْعَمَنِي وَسَقَانِي ، فَانْظُرُوا إِلَى هَذِهِ الْحَالِ الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا ، فَنَظَرُوا فَآمَنُوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے باہلہ قبیلے کی طرف بھیجا ، میں ان لوگوں کے پاس آیا ، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے ، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا: ، میری عزت افزائی کی اور یہ کہا: آگے آؤ ! اور کھانا کھاؤ ، میں نے کہا: میں اس لئے آیا ہوں تاکہ میں تمہیں اس کھانے سے منع کر دوں اور میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں ، میں تم لوگوں کے پاس آیا ہوں ، تاکہ تم ان پر ایمان لے آؤ ، تو ان لوگوں نے مجھے جھٹلایا اور مجھے پرے کر دیا ، میں بھوکا اور پیاسا تھا ، شدید بھوک نے مجھے پریشانی کا شکار کر دیا تھا ، میں سو گیا ، خواب میں میرے پاس دودھ کا مشروب آیا ، میں نے وہ پیا تو میرا پیٹ بھر گیا ، لوگوں نے کہا: تمہارے معززین اور نمایاں افراد میں سے ایک شخص تمہارے پاس آیا اور تم لوگوں نے اسے لوٹا دیا ، تم لوگ اس کے پاس جاؤ اسے کھانا کھلاؤ اور مشروب دو ، جو وہ چاہتا ہو ، تو وہ لوگ کھانا اور مشروب لے کر میرے پاس آئے ، میں نے کہا: مجھے تمہارے کھانے اور تمہارے مشروب کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کھلا دیا ہے اور پلا دیا ہے ، تم لوگ اس صورت حال کا جائزہ لو ! ا جس پر میں ہوں ، جب ان لوگوں نے جائزہ لیا ، تو وہ مجھ پر ایمان لے آئے اور اس چیز پر ایمان لے آئے ، جو میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لے کر آیا تھا ۔