مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - . باب: حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16040
قَالَ : سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ يَقُولُ : غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِضْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
وہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ 10 سے زیادہ غزوات میں شرکت کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے ، ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔