مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت فرات بن حیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16028
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ طَالِبٍ - : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنِّي لَأُعْطِي قَوْمًا أَتَأَلَّفُهُمْ ، وَأَكِلُ قَوْمًا إِلَى مَا عِنْدَهُمْ - أَوْ إِلَى مَا جَعَلَ اللَّهُ فِي قُلُوبِهِمْ - مِنْهُمْ : فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میں ، کچھ لوگوں کو ( مال دولت وغیرہ ) دیتا ہوں ، اس طرح میں اُن کی تالیف قلب کرتا ہوں اور کچھ لوگوں کو اس کے سپرد کر دیتا ہوں جو ( ایمان ) اُن کے پاس ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اُس کے سپرد کر دیتا ہوں ، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ( ایمان ) رکھا ہے اور ان لوگوں میں سے ایک فرات بن حیان ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔