حدیث نمبر: 16024
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ : أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ زَوْجُ بِنْتِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ خَالَتِهَا ، أَمُّهُ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ أُخْتُ خَدِيجَةَ لِأَبِيهَا ، وَأُمُّهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ زَائِدَةَ ، وَهُوَ الْأَصَمُّ بْنُ جُنْدُبِ بْنِ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ بْنِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ ، وَيُقَالُ : اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ مُهَشَّمٌ ، وَكَانَ يُسَمَّى : جَرْوَ الْبَطْحَاءِ . ¤ وَقَالَ الزُّبَيْرُ : وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَسَنٍ ، وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا : اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ : لُقَيْطٌ . ¤ قَالَ الزُّبَيْرُ : وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ : الْقَاسِمُ ، وَذَلِكَ الثَّبْتُ فِي اسْمِهِ . ¤ وَتُوُفِّيَ أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ فِي ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین

زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے شوہر تھے ، اور اُن صاحبزادی کے خالہ زاد بھی تھے ، سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ہالہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی تھا ، وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں ، اس خاتون کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ تھا ، زائدہ کا نام اصم بن جدب بن حرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا ، ایک اور قول کے مطابق سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ” میشم “ تھا اور انہیں بطحاء کا ( موسم کا ) پہلا پھل کہا: جاتا تھا ۔ زبیر بیان کرتے ہیں : محمد بن حسن اور یحیی بن محمد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے : سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ” لقیط “ تھا ۔ زبیر بیان کرتے ہیں : محمد بن ضحاک نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے : سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام قاسم تھا اور ان کے نام میں یہی قول مستند ہے ۔ سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا انتقال ذوالحج کے مہینے میں 12 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16024
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/19)»