مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16012
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : قَدْ جَاءَ حَسَّانُ اللَّعِينُ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا هُوَ بِلَعِينٍ ؛ لَقَدْ جَاهَدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلِسَانِهِ وَنَفْسِهِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: حسان لعین آیا ہے ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : وہ لعین نہیں ہیں ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ، اپنی زبان اور جان کے ہمراہ جہاد کیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ بن حدیج ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔