مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16001
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ : كَانَتْ إِذَا قَدِمَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوُفُودُ دَعَانِي ، فَبَاهَاهُمْ بِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ عَمْرٍو الْأُمَوِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب وفود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلاتے تھے اور میرے حوالے سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے سامنے فخر کا اظہار کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن عمرو اموی ہے اور وہ متروک ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔