مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أُسَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15962
عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُسَيْدٍ يَقُولُ : غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِشْرِينَ غَزْوَةً ، غَزْوَةً بَعْدَ غَزْوَةٍ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عباس بن سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیس غزوات میں شرکت کی ہے جو ایک کے بعد دوسرا غزوہ ہوا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔