مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوکثیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے حضرت ابومالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15958
عَنْ أَبِي مَالِكٍ عُبَيْدٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا بَلَغَهُ - : " دَعَا لَهُ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عُبَيْدِ أَبِي مَالِكٍ ، وَاجْعَلْهُ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومالک عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا دی تھی : ” اے اللہ ! تو عبید ابومالک پر رحمت نازل فرما اور اُسے بہت سے لوگوں سے بلند تر کر دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔