مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ابْسُطْ ثَوْبَكَ " . فَبَسَطْتُهُ ، فَحَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَّةَ النَّهَارِ ، ثُمَّ تَفِلَ فِي ثَوْبِي ، ثُمَّ ضَمَمْتُ ثَوْبِي إِلَى بَطْنِي فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ : كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُنْدَعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنا کپڑا پھیلاؤ ! تو میں نے اسے پھیلا دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کا بڑا حصہ مجھے مختلف باتیں بیان کیں ، پھر آپ نے میرے کپڑے میں لعاب دہن ڈالا ، پھر میں نے اپنے کپڑے کو لپیٹ کر پیٹ کے ساتھ لگا لیا ، اس کے بعد میں کوئی چیز نہیں بھولا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، سعید بن منصور کہتے ہیں : مالک اس سے راضی تھے اور یہ راوی ثقہ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن عبدالرحمن جندعی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔