مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ سُلَيْمٍ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَوَجَدْتُ أَبَا أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقُلْتُ : تُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّهُ قَدْ سَمِعَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ . ¤ابوشعثاء سلیم بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا ، وہاں میں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے تھے ، میں نے کہا: آپ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے ہیں ؟ جبکہ آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے ، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : انہوں نے سماع کیا ہوا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ، ان میں سے ایک راوی سعید بن سفیان جحدری ہے ، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔