مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15933
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ حَلِيفُ آلِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ ، كَانَ إِسْلَامُهُ بِمَكَّةَ ، وَهَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ حَتَّى قَدِمَ زَمَنَ خَيْبَرَ ، وَقِيلَ : مَاتَ أَبُو مُوسَى سَنَةَ خَمْسِينَ ، وَدُفِنَ بِالتُّوتَةِ عَلَى مِيلَيْنِ مِنَ الْكُوفَةِ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عبداللہ بن قیس ، ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ہیں ، جو آل عتبہ بن عبدشمس کے حلیف تھے ، یہ مکہ میں مسلمان ہوئے تھے ، پھر انہوں نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی ، یہاں تک کہ یہ خیبر کے زمانے میں آئے تھے ، یہ بات بیان کی گئی ہے : سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا انتقال 50 ہجری میں ہوا تھا اور انہیں کوفہ سے دو میل کے فاصلے پر موجود جگہ ” توتہ “ کے مقام پر دفن کیا گیا تھا ۔