مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرٍو أَيْضًا وَابْنِهِ عَبْدِ اللَّهِ وَأُمِّ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: حضرت عمرو رضی اللہ عنہ ، ان کے صاحبزادے ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور ( حضرت عبداللہ کی والدہ ) سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو منقول ہے
عَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَيْءٍ ؟ أَلَا إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ ، وَنِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ : أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جو بات بھی بتاؤں گا ، وہ ایسی بات ہو گی ، جو میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو گا ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عمرو بن العاص ، قریش کے نیک لوگوں میں سے ایک ہے ، اور اچھا گھرانہ یہ لوگ ہیں : عبداللہ کا باپ ( یعنی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ) عبداللہ کی ماں اور عبدالله ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔