حدیث نمبر: 1587
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ " ، أَحْسَبُهُ قَالَ : " إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : " إِحْدَاهُنَّ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے ، تو آدمی کو اس برتن کو سات مرتبہ دھونا چاہیے “ ۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے : روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ” جن میں سے ایک مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ۔ ” جن میں سے ایک مرتبہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے استاد کے علاوہ ، اس کے تمام رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1587
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔