مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15858
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ : وَفِيهَا مَاتَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فِي أَوَّلِ السَّنَةِ ، وَحَضَرَ ابْنُ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - جِنَازَتَهُ - يَعْنِي سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ - . وَكَانَ لِرَافِعٍ يَوْمَ مَاتَ سِتٌّ وَثَمَانُونَ سَنَةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
واقدی بیان کرتے ہیں : اسی سال میں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا انتقال سال کے آغاز میں ہو گیا تھا ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اُن کے جنازے میں شریک ہوئے تھے ، راوی کہتے ہیں : اس سے مراد 73 ہجری ہے ، جس وقت سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، اس وقت اُن کی عمر 86 برس تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔