مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَبِي الْهَيْثَمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15845
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ : أَبُو الْهَيْثَمِ ، وَهُوَ نَقِيبٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ شُهُودِهِ بَدْرًا فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ . ¤محمد محی الدین
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں ، انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا ہے اور وہ نقیب ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے غزوہ بدر سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے کہ یہ غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے ہیں ۔