مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15798
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُدُّهَا وَيَأْخُذُ بِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری لمبی زلفیں تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کھینچ لیتے تھے اور انہیں پکڑ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔