حدیث نمبر: 15796
وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ : بَيْنَمَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَأَخُوهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَ حِصْنٍ مِنْ حُصُونِ الْعَدُوِّ وَالْعَدُوُّ يُلْقُونَ كَلَالِيبَ فِي سَلَاسِلَ مُحَمَّاةٍ ، فَتَعْلَقُ بِالْإِنْسَانِ فَيَرْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ ، فَعَلَقَ بَعْضُ تِلْكَ الْكَلَالِيبِ بِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَرَفَعُوهُ حَتَّى أَقَلُّوهُ مِنَ الْأَرْضِ ، فَأَتَى أَخُوهُ الْبَرَاءُ ، فَقِيلَ لَهُ : أَدْرِكْ أَخَاكَ ، وَهُوَ يُقَاتِلُ النَّاسَ ، فَأَقْبَلَ يَسْعَى حَتَّى نَزَا فِي الْجِدَارِ ، ثُمَّ قَبَضَ بِيَدِهِ عَلَى السِّلْسِلَةِ وَهِيَ تُدَارُ ، فَمَا بَرِحَ يَجُرُّهُمْ وَيَدَاهُ تُدَخِّنَانِ حَتَّى قَطَعَ الْحَبْلَ ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى يَدَيْهِ فَإِذَا عِظَامُهُ تَلُوحُ قَدْ ذَهَبَ مَا عَلَيْهَا مِنَ اللَّحْمِ ، أَنْجَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِذَاكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور اُن کے بھائی سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ دشمن کے ایک قلعے کے پاس موجود تھے ، دشمن نے گرم زنجیروں کے ذریعے آنکڑے لٹکائے ، جو شخص ان میں پھنس جاتا تھا ، وہ لوگ اسے اپنی طرف اٹھا لیتے تھے ، اُن آنکڑوں میں سے ایک میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ پھنس گئے ، دشمن نے انہیں اٹھانا شروع کیا ، یہاں تک کہ وہ زمین سے کچھ اوپر ہو گئے ، تو اُن کے بھائی سیدنا براء رضی اللہ عنہ آئے ، اُن سے کہا: گیا : آپ اپنے بھائی کے پاس پہنچیں ، وہ اس وقت دشمن سے لڑائی کر رہے تھے ، وہ دوڑتے ہوئے آئے ، یہاں تک کہ وہ دیوار کی طرف اچھلے اور پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس زنجیر کو پکڑ لیا ، وہ گھومنے لگی ، وہ مسلسل انہیں کھینچتے رہے ، ان کے دونوں ہاتھ جل گئے ، لیکن انہوں نے رسی کو کاٹ دیا ، جب انہوں نے اپنے ہاتھوں کا جائزہ لیا ، تو ان کی ہڈیاں نظر آ رہی تھیں اور ہڈیوں پر موجود گوشت ختم ہو چکا تھا ، لیکن اس طرح اللہ تعالیٰ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو نجات دیدی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15796
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1182)»