مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ أَبِي طَلْحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 15733
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ : مَاتَ أَبُو طَلْحَةَ زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ ، ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِينَ سَنَةً ، وَقِيلَ : إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ مَاتَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ مِنِ ابْنِ نُمَيْرٍ . ¤محمد محی الدین
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوطلحہ زید بن سہل رضی اللہ عنہ کا انتقال چونتیس ہجری میں ہوا تھا ، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، انتقال کے وقت ان کی عمر ستر برس کے لگ بھگ تھی ، ایک قول کے مطابق سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا انتقال بتیس ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ابن نمیر سے منقول ہونے کے حوالے سے منقطع ہے ۔