مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : لَمَّا مَاتَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ بَكَى أَبُو بَكْرٍ ، وَبَكَى عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - حَتَّى عُرِفَ بُكَاءُ أَبِي بَكْرٍ ، مِنْ بُكَاءِ عُمَرَ، وَبُكَاءُ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ، فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ : هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْكِي ؟ قَالَتْ : لَا ، وَلَكِنَّهُ كَانَ يَقْبِضُ عَلَى لِحْيَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی رونے لگے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی رونے لگے ، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا رونا ، نمایاں محسوس ہو رہا تھا ، راوی کہتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا : کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رو رہے تھے ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی داڑھی مبارک مٹھی میں لی ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔