مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَيْمَنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ایمن رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15666
عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ : كَانَ أَيْمَنُ عَلَى مَطْهَرَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَعْلَبَةُ يُعَاطِيهِ حَاجَتَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ زَكَرِيَّا ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ابومیسرہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طہارت کے برتن ، آپ کے جوتوں اور آپ کی ضروریات کے نگران تھے ( شاید یہاں مراد قضائے حاجت کے وقت پانی یا ڈھیلے فراہم کرنا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عباس بن زکریا کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔