مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15656
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَاتَ مَيِّتٌ قَالَ : " قَدِّمُوهُ عَلَى فَرَطِنَا ، نِعْمَ الْفَرَطُ لِأُمَّتَيْ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ ضَعِيفٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب کوئی فوتگی ہوتی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے : ” اسے ہمارے پیشرو کی طرف بھجوا دو ! اور میری امت کا بہترین پیشرو عثمان بن مظعون ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، معجم کبیر کی سند ضعیف ہے اور معجم اوسط کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔