مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
وَعَنِ ابْنَةِ هِشَامِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ - وَكَانَتْ تُمَرِّضُ عَمَّارًا - قَالَتْ : جَاءَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَمَّارٍ يَعُودُهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ : اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنِيَّتَهُ بِأَيْدِينَا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَابْنَةُ هُشَامٍ وَالرَّاوِي عَنْهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ہشام بن ولید بن مغیرہ کی صاحبزادی ، جو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کر رہی تھیں ، وہ بیان کرتی ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے ، جب وہ اُن کے پاس سے اُٹھ کر گئے ، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ ! تو انہیں ہمارے ہاتھوں موت نہ دینا ، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، ہشام کی صاحبزادی اور اس خاتون سے نقل کرنے والے راوی ، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں ، اور ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔