مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15583
وَعَنْ كُلَيْبِ بْنِ مَنْفَعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ عَمَّارًا بِالْكُنَاسَةِ أَسْوَدَ جَعْدًا وَهُوَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ : وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
کلیب بن منفعت ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ” میں نے ” کناسہ “ میں ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سیاہ فام تھے اور گھنگریالے بالوں کے مالک تھے ، وہ یہ آیت تلاوت کر رہے تھے : ” اور اس کی نشانیوں میں ایک یہ چیز بھی ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور پھر تم بشر ( یعنی بنی نوع انسان بن کر ) پھیل گئے ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔