مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ ، جو نبی اکرم ﷺ کے محبوب ہیں
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَمَّا اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ النَّاسُ فِيهِ ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَدْ بَلَغَنِي مَا قُلْتُمْ فِي أُسَامَةَ ، وَلَقَدْ قُلْتُمْ ذَلِكَ فِي أَبِيهِ قَبْلَهُ ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ ، وَإِنَّهُ أَتَى حِبُّ النَّاسِ إِلَيَّ " . ¤ قَالَ :مَنِ اسْتَثْنَى فَاطِمَةَ وَغَيْرَهَا . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک مہم کا امیر مقرر کیا ، تو کچھ لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم نے اسامہ کے بارے میں بات کی ہے ، اس سے پہلے تم لوگ اس کے باپ کے بارے میں بھی بات کر چکے ہو ، وہ امیر بننے کے لائق ہے ، وہ امیر بننے کے لائق ہے ، وہ امیر بننے کے لائق ہے اور وہ میرے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : بعض حضرات نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کا استثناء کیا ہے ۔