مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي دَمِ الْحَائِضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ . باب: حیض والی عورت کا خون کپڑے پر لگ جانا
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ . قَالَ : " فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ " . قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ ؟ قَالَ : " يَكْفِيكِ الْمَاءُ ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : خولہ بنت یسار ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے ، اسی میں مجھے حیض آ جاتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم پاک ہو جاؤ ، تو خون کی جگہ کو دھو لو اور پھر اُس کپڑے میں نماز ادا کر لو ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر اس کا نشان ختم نہ ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے لیے پانی کفایت کر جائے گا ، اور اُس کا نشان تمہیں نقصان نہیں دے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔